افغان صدر اشرف غنی کے انتخابی دفتر پر بم حملہ،3 افراد جاں بحق ،7زخمی

187

افغانستان کے صدر اشرف غنی کے قندھار میں واقع انتخابی دفتر میں بم دھ،ماکے کے نتیجے میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق  جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کے قندھار میں واقع انتخابی دفتر پر بم حملہ ہوا جس میں 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ قندھار محکمہ پولیس کے ترجمان جمال ناصر بارق زئی نے بتایا کہ صدر اشرف غنی کے انتخابی دفتر  کے باہر نصب بم دھماکے سے پھٹ پڑا جس کے نتیجے میں 1 بچے سمیت 3 افراد جاں بحق  اور 7 زخمی ہو گئے۔حملے کی ذمے داری تاحال کسی نے  قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں صدارتی انتخابات کا انعقاد 28 ستمبر کو ہو رہا ہے۔