بھارت نے امریکی صدر کی ثالثی کی پیش کش پھر مسترد کردی

121

بھارت نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی پیش کش کو پھر مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ ثالثی سے متعلق اس کا موقف دنیا کو معلوم ہے۔

بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رویش کمار کا کہنا ہے کہ بھارت متعدد مواقع پر دنیا کو اپنے موقف سے آگاہ کر چکا ہے‘پاکستان اور بھارت تنازعات دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی واضح کر چکے ہیں کہ شملہ معاہدہ اور اعلان لاہور کے مطابق پاکستان اور بھارت باہمی تنازعات دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے پابند ہیں لہٰذا کسی تیسرے فریق کی مداخلت کی ضرورت نہیں۔