لاہور:شوہر نے بہیمانہ تشددکے بعداہلیہ کی ناک کاٹ دی

97

لاہور( آن لائن )لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا کے تھانے کی حدود میں ایک آدمی نے گھریلو ناچاقی پر مبینہ طور پر اپنی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس کی ناک کاٹ دی۔اس کے ساتھ سجاد احمد نامی شخص نے اپنی زوجہ شازیہ کا سر بھی مونڈھ دیا اور اسے ربر کے پائپ سے شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ لاتیں اور گھونسے بھی مارے۔رپورٹ کے مطابق سجاد کے گھر سے شازیہ اور اس کے چھوٹے بچوں کی چیخ و پکار کی آواز سن کر پڑوسی جائے وقوع پر پہنچے، جہاں بچے اپنی ماں کی زخمی حالت دیکھ کر بری طرح سہمے ہوئے تھے۔خیال رہے کہ شازیہ اور سجاد احمد 4بیٹیوں اور 2بیٹوں سمیت اپنے 6بچوں کے ہمراہ ستارہ کالونی میں
رہائش پذیر تھے۔چنانچہ پڑوسیوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر شازیہ کو بچایا اور پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد لہو لہان خاتون کو لاہور کے جنرل ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ تشدد کا شکار خاتون کی پیچیدہ سرجری کرکے انہیں مصنوعی ناک لگائی جائے گی۔پولیس کا کہنا تھا کہ شازیہ کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے ٹیم بھی روانہ کردی گئی ہے۔
اہلیہ کی ناک کاٹ دی