آج کا دن یاد دلاتا ہے کہ مانع حمل مصنوعات کتنی اہم ہیں، فواد چودھری

321

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کے نریندر مودی کے جنم دن کے موقع پر کیے گئے ٹویٹ نے سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔ فواد چودھری کا مودی کے جنم دن پر
طنز کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ’’مودی کا جنم دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مانع حمل مصنوعات کتنی اہم ہیں‘‘۔ واضح رہے کہ بھارتی انتہا پسند وزیراعظم نریندر مودی کا جنم دن ہے اور بھارت میں بی جے پی کے کارکن انکا جنم دن منا رہے ہیں لیکن بھارت میں ہی بہت سی جگہوں پر مودی کے خلاف احتجاج بھی کیا جارہا ہے۔پاکستان کے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بھی طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کا جنم دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مانع حمل مصنوعات کتنی اہم ہیں۔آج بھی محصور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بھارتی ریاست پنجاب کے دارالحکومت چندیگڑھ میںمجوزہ ریلی میں شرکت کے لیے جانے والے ہزاروں افرادکو پولیس کی طرف سے روکنے پر مظاہرین نے احتجاجی دھرنے دیے اوربھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پتلے نذر آتش کیے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق موہالی میں بھی کسانوں اور طلباء کی مختلف یونینوں سے وابستہ خواتین سمیت درجنوں کارکنوںکو احتجاجی مارچ میں شرکت سے روکنے کے لیے گرفتارکیاگیا۔ بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ان گروپوںنے پنجاب کے گورنر وی پی سنگھ بڈنورکے لیے ایک یادداشت تیار کی تھی جس میں دفعہ 370 اور35Aکی بحالی ، کشمیریوں کے لیے حق خودارادیت اورمقبوضہ کشمیر میںکالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کی منسوخی کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ بھارتی حکومت کی طرف سے مظاہرین کو موہالی پہنچنے سے پہلے روکنے کا فیصلہ اس کے لیے الٹا پڑ گیا کیونکہ ہزاروں افراد نے وہیں پر دھرنا دیا جہاں پر ان کو روکا گیا۔
فواد چودھری