آل کراچی شہید ملک محمد خان یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ ماریپور بلوچ نے جیت لیا

245

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لائٹ بلوچ فٹبال کلب کے زیر اہتمام آل کراچی شہید ملک محمد خان یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں جو گبول پاک گراؤنڈ میں ہزاروں شائقین فٹبال کی موجودگی میں کھیلا گیا ماریپور بلوچ کی ٹیم نے لائٹ آف بلوچ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1 سے ہرا کر اپنے نام کرلیا۔ دونوں ٹیموں نے شروع سے آخر تک ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیئے اور اپنے خوبصورت کھیل سے شائقین فٹبال کے دل موہ لیئے ماریپور بلوچ کی طرف سے پہلا گول کھیل کے 10ویںمنٹ میں محمد فاروق اور دوسرا گول28ویںمنٹ میں تحسیم نے کیا جب کہ لائٹ آف بلوچ کی جانب سے واحد گول دوسرے ہاف کے 65 ویں منٹ میں زاہد نے کیا کھیل کے آخری لمحات میں لائٹ آف بلوچ کے کھلاڈیوں نے گول برابر کرنے کی سر توڑ کوشش کی لیکن ماریپور بلوچ کے دفاعی کھلاڈی اور خاص کر گول کیپر سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے میچ ریفری ابرار حسین ڈپٹی ریفری محمد آصف اور یوسف فیفا میچ کمشنر نزیر حسین سنگو لین اسٹار میڈیا کوآرڈینیٹر محمد شریف بلوچ تھے۔ مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے رہنما خلیل احمد ہوت ڈی ایف اے ساؤتھ کے روح رواں ناصرکریم بلوچ سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ماسٹر عبدالرحمن بلوچ ڈی ایف سے ساؤتھ کے صدر جمیل احمد ہوت لائٹ آف بلوچ کے صدر نور محمد بابل نے ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔