پنجاب اسمبلی: حمزہ اور سلمان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوسکے

111

لاہور (آن لائن) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے مسلم لیگ (ن) کے اراکین پنجاب اسمبلی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک وفد نے دونوں (ن) لیگی ارکان اسمبلی کی پنجاب اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ میں ایک درخواست دائر کر رکھی تھی تاہم پاکستان مسلم لیگ (ن) نے دونوں (ن) لیگی رہنمائوں کے پروڈکشن آرڈر کے عدم اجرا کا معاملہ ایوان میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی کے سابق وزیر سبطین خان کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری نہیں کئے۔
پنجاب اسمبلی