لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے والے وکیل نے معافی مانگ لی

134

لاہور( آن لائن ) فیروزوالا میں وکیل کا لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے کا معاملہ وکیل کے معافی مانگنے پر رضامندی کے بعد سلجھ گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) شیخوپورہ اور وکلا میں کامیاب مذاکرات کے بعد معاملات طے پا گئے ہیں اور وکلا نے کچہری فیروز والا میں ہڑتال ختم کرتے ہوئے پولیس کو کچہری میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ فیروزوالاکچہری میں منگل سے عدالتی امور معمول کے مطابق دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔ وکلا اور پولیس کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کی رو سے فیروزوالہ ڈی پی او شیخوپورہ صلاح الدین سیالوی نے ڈی ایس پی فیروزوالہ اور ایس ایچ او فیروزوالہ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ مان لیا ہے جبکہ ایڈووکیٹ احمد مختار نے لیڈی کانسٹیبل فائزہ سے معذرت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔واضح رہے کہ وکیل احمد مختار کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی لیڈی کانسٹیبل فائزہ نوازوکیل کی جانب سے تھپڑ مارنے کے واقعے پر اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہ جب عزت نفس پر حملہ ہو تو کوئی لڑکی خاموش نہیں رہتی۔ ان الزامات پر کہ وہ اس معاملے پر سیاست کر رہی ہیں ۔
لیڈی کانسٹیبل تھپڑ