ملک میں جمہوریت کے سوا کوئی نظام نہیں چل سکتا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

127

اسلام آباد (صباح نیوز) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ یوم جمہوریت کے موقع پر اپنے بیان میں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ مخالفین کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا جمہوریت کے لیے ضروری ہے، پاکستانی عوام صرف جمہوریت کو پسند کرتے ہیں، ملک میں جمہوریت کے سوا کوئی اور نظام نہیں چل سکتا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاسی،سماجی اور معاشی مسائل کا حل جمہوریت میں ہے،پاکستان ایک جمہوری ملک کے طور پر ہی ترقی کرسکتا ہے سیاسی جماعتوں کو جمہوری عمل مضبوط کرنا پڑے گا، جمہوریت عوامی رائے کا احترام کرتی ہے جبکہ عوام کی رائے مسترد کرنے سے انتشار پھیلتا ہے۔