لا اینڈ جسٹس ڈویژن میں سیکورٹی سخت کرنے کا سرکلر جاری

123

اسلام آباد (صباح نیوز)لا اینڈ جسٹس ڈویژن میں سیکورٹی سخت کرنے کے حوالے سے جاری سرکلر کے مطابق گریڈ ایک سے 15تک کے ملازمین اسمارٹ فون دفتر میںنہیں لا سکیں گے۔ جبکہ گریڈ 16تک کے ملازمین دفتر میں مہمانوں سے ملاقات بھی نہیں کریں گے، تاہم انتہائی ضرورت پر مہمان سے گرائونڈ فلور کے استقبالیہ پر ملاقات کی جاسکتی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تخریبی کارروائیوں سے بچنے کے لیے سیکورٹی سخت کی جارہی ہے۔