اسلامی اقدار کی پاسداری سے خلوص و محبت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے،قاری اللہ داد

120

کراچی (پ ) اسلامی اقدار کی پاسداری سے انسان میں خلوص و محبت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج قابل مبارکباد ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مولانا قاری اللہ داد، مولانا عبدالکریم عابد، مولانا جعفر تھانوی اور مولانا عطا الرحمن مدنی نے جامعہ ستاریہ الاسلامیہ کے مدیر حافظ محمد سلفی کی حج کی سعادت سے واپسی پر ان کے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مولانا سلفی نے کہا کہ حرمین شریفین میں حج کے دوران سعودی عرب کے تمام مذہبی رہنماؤں نے حجاج کرام کو مکمل پروٹوکول دیا۔