قاسم سوری کیخلاف انتخابی عذر داری، الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ محفوظ کرلیا

277
کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کیلیے عدالت آرہے ہیں
کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کیلیے عدالت آرہے ہیں

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) کو ئٹہ میں الیکشن ٹریبونل نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف دائر انتخابی عذرداری پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ کی سربراہی میں الیکشن ٹریبونل نے کوئٹہ کے حلقے این اے 265 سے کامیاب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف بی این پی کے نوابزادہ لشکری رئیسانی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نادرا رپورٹ کے مطابق 50 ہزار ووٹ درست 65 ہزار بوگس تھے جبکہ 13 پولنگ اسٹیشنز کا ریکارڈ ہی نہیں تھا، حلقے کا الیکشن کالعدم قرار دیا جائے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کے پاس ٹھوس ثبوت نہیں نہ ہی انہیں پولنگ اسٹیشن سے نکالے گئے ایجنٹس کے نام معلوم ہیں درخواست کو مسترد کیا جائے۔ پیپلزپارٹی کے درخواست گزار روزی خان کاکڑ نے بھی نوابزادہ لشکری رئیسانی کی حمایت کی، دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد ٹریبونل نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔