تیسری اسٹوڈنٹ اولمپک گیمز آئندہ ماہ 4 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہونگی

117

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تیسری اسٹوڈنٹ اولمپک گیمز 4 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہونگی۔ پاکستان اسٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایاکہ گیمز کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور گیمز میں آٹھ کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں کرکٹ، باسکٹ بال، روپ اسپیکنگ، اتھلیٹکس ، ٹیبل ٹینس، یوگا، جمناسٹک اور ڈوج بال کے کھیل شامل ہیں ان گیمز میں اسکولز اور کالجز کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور 19 اکتوبر تک جاری رہیں گی جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔