اسکاٹ لینڈ کا سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان

167

ایڈن برگ (جسارت نیوز) اسکاٹ لینڈ نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کیلئے اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔ جوش ڈیوی کائونٹی کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے سہ ملکی سیریز میں اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے تاہم وہ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ اسکاٹش ٹیم آئرلینڈ میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کھیلنے کے بعد آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں ایکشن میں دکھائی دے گی۔ اعلان کردہ ٹیم میں کپتان کائل کوئٹزر، رچی بیرنگٹن، میتھیو کراس، ایلسڈیئر ایونز، اولیوائر ہیرس، مائیکل لیسک، کالم میک لیوڈ، جارج مونسی، ایڈرین نیل ودیگر شامل ہیں۔