ٹوکیو پیرالمپکس میں پناہ گزینوں کی ٹیم شرکت کرے گی، آئی پی سی

174

ٹوکیو (جسارت نیوز) بین الاقوامی پیرالمپک کمیٹی آئی پی سی کا کہنا ہے کہ 2020ء ٹوکیو پیرالمپکس میں پناہ گزینوں کی ایک ٹیم شرکت کرے گی۔آئی پی سی کے صدر اینڈریو پارسنز نے گزشتہ روز جاپانی میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ 4 سے 8 پناہ گزیں ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کریں گے۔ دو پناہ گزینوں کی ایک ٹیم نے تین سال قبل ریوڈی جنیرو پیرالمپکس میں شرکت کی تھی۔ پارسنز نے بتایا کہ ٹوکیو پیرالمپکس میں شرکت کرنے والے کھلاڑی منتخب کرنے کے لئے کھیلوں کی تنظیموں کے ساتھ تبادلہ خیال جاری ہے۔