امسال فائلرز کی تعداد میں چالیس لاکھ افراد کا اضافہ متوقع ہے،سید توقیر بخاری

148

اسلام آباد (کامرس ڈیسک)راولپنڈی اسلام آباد ٹیکس بار ایسوسی ایشن (رِٹبا)کے صدر سید توقیر بخاری نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے تنخواہ دار افراد کے لیے نئی موبائل ایپلیکیشن تیار کر لی ہے جسے چند دن میں لانچ کر دیا جائے گا۔ اس ایپ کو ممکنہ حد تک سادہ رکھا گیا ہے تاکہ تنخواہ دار افراد کسی پریشانی کے بغیراز خود گوشوارے داخل کروا سکیں۔ایف بی آر نے جو نئے گوشوارہ فارم روشناس کروائے ہیں ان میں کافی غلطیاں ہیں جنھیں جلد از جلد درست کیا جائے جبکہ تنخواہ دار ملازمین کے لیے بنائے جانے والے ایپ میں جائیداد سے ہونے والی آمدنی کا خانہ بھی رکھا جائے۔رِٹباکے صدر سید توقیر بخاری نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایپ سے ایف بی آر کی کارکردگی اور محاصل میں اضافہ متوقع ہے۔