دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کابریک ڈاؤن ، کراچی 51ملین گیلن پانی سے محروم

109

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کی جانب سے واٹر بورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 12:20 تا3:10 بجے بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو 51ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا ،کراچی کوپانی کی فراہمی 3:30پر معمول کے مطابق شروع کی گئی ، پانی کی اس کمی سے شہر کے تمام علاقے متاثر ہوں گے ۔