کریس گیل کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں22 ویں سنچری

739

سید پرویز قیصر
جمائیکا تالاوہاس کی جانب سے ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کریس گیل نے62 گیندوں پر7 چوکوں اور10 چھکوں کی مدد سے116 رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کریس گیل کی یہ 22 ویں سنچری تھی جس کا فائدہ انکی ٹیم کو نہیں ہوا اور وہ 7گیند قبل4 وکٹ سے ہارگئی۔
کریس گیل کی سنچری کی بدولت جمائیکا تالاوہاس نے مقررہ20 اوور میں 4 وکٹ پر 241 رنز بنائے جو کافی اچھا اسکور تھا۔ سینٹ کیڈس اور نیوس پیٹروٹ نے18.5 اوور میں6 وکٹ پر 242 رنز بناکر میچ جیتا۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے جیت کے لئے بنایا گیا یہ دوسرا سب سے بڑا اور دوسری اننگ میں چوتھا سب سے بڑا سکور ہے۔ اس قسم کے کرکٹ میں سب سے بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے سب سے بڑا اسکور بنانے کا اعزاز سینٹرل ڈسٹرکس کے پاس ہے جس نے اوٹاگو کے خلاف 21 دسمبر2016 کو نیو پلے ماوتھ میں کھیلے گئے میچ میں20 اوور میں4 وکٹ پر248 رنز بنائے تھے اور میچ ایک رن سے گنوایا تھا۔آخری گیند پر میچ جیتنے کے لئے دو رن درکار تھے مگرنیل ویگنر نے ایک رن دیا اور اپنی ٹیم کو جیت دلادی۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اوٹاگو نے مقررہ 20 اوور میں3 وکٹ پر249 رنز بنائے تھے۔
بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں جیت کے لئے سب سے بڑا سکور کرنے کا ریکارڈآسڑیلیا کے پاس ہے جس نے آکلینڈ میں16 فروری2018 کو کھیلے گئے بین الاقوامی ٹیٹوئنٹی میچ میں18.5 اوور میں 5 وکٹ پر 245 رنز بناکر میچ جیتا تھا۔ اس میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئئے20 اوور میں6 وکٹ پر 243 رنز بنائے تھے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف27 اگست2016 کو لودرہل میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں بھارت نے بعد میں بلے بازی کرتے ہوئئے20 اوور میں4 وکٹ پر 244 رنز بنائے تھے۔ اس میچ میں بھارت کو ایک رن سے شکسٹ ہوئی تھی کیونکہ ویسٹ انڈیز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئئے20 اوور میں6وکٹ پر 245 رنز بنائے تھے۔
کریس گیل کی سنچریوں سے انکی ٹیموں کو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں زیادہ تر فائدہ ہوا ہے مگر کبھی کبھی انکی سنچری بے کار بھی گئی ہے۔ ابھی تک بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے میں اس کھلاڑی نے جو386 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں انکی378اننگزمیں39.24 کی اوسط اور147.60کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ22 سنچریوں اور80 نصف سنچریوں کی مدد سے12952رنز بنائے ہیں۔ اس قسم کے کرکٹ میں انکا سب سے زیادہ اسکور آئوٹ ہو ئے ؓبغیر175 رنزہے جو انہوں نے رائل چیلنجرس بنگلور کی جانب سے پونہ واریرس کے خلاف بنگلور میں23 اپریل2013 کو66 گیندوں پر13 چوکوں اور17 چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہ سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں کریس گیل نے58 میچوں کی54 اننگز میں32.54کی اوسط اور142.8کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ 2 سنچریوںاور13 نصف سنچریوں کی مدد سے1627 رنزبنائے ہیں۔