جو روٹ فطری کپتان نہیں، بہت مایوس کیا ،جیفری بائیکاٹ

164

لندن (جسارت نیوز)ایشیز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ ہارنے کے بعد انگلینڈ کے لیجنڈری سابق ٹیسٹ کپتان جیفری بائیکاٹ کا کہنا ہے کہ جوئے روٹ فطری کپتان نہیں ہیں ، انہوں نے کپتانی میں بہت مایوس کیا ہے۔اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور یوں کینگروز نے 5 میچوں کی سیریز میں 2 ایک کی برتری حاصل کرتے ہوئے ایشیز برقرار رکھنے کا اعزاز حاصل کیا ۔سیریز میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ کی بیٹنگ پرفارمنس اور کپتانی کی وجہ سے ان پر تنقید بڑھتی جا رہی ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر جیفری بائیکاٹ کا کہنا ہے کہ جو ئے روٹ فطری کپتان نہیں ہیں، انہوں نے کپتانی میں بہت مایوس کیا ہے۔جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ جوئے روٹ کو کپتانی کے حوالے سے سنجیدگی سے سوچنا ہو گا کہ کہیں کپتانی کی وجہ سے ان کی بیٹنگ تو متاثر نہیں ہو رہی ہے۔