مسلمان ذکر حسینؓ کرتے ہیں،افکار کی پیروی نہیں کرتے، طارق محمود

104

کراچی (پ ر) پاکستان تحفظ قومی موومنٹ کے کنوینر طارق محمود نے اپنے آفس میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں کربلا کا منظر ہے ،مسلم دنیا کی خاموشی لمحہ فکر ہے، مسلمان ذکر سیدنا حسینؓ کرتے ہیں مگر افکار حسینؓ کی پیروی میں ناکام ہیں، امام عالی مقام نے اپنا سب کچھ دین پر قربان کردیا اور قیامت تک مسلمانوں کو یہ پیغام دے دیا کہ ظالم کے سامنے سر نہیں جھکا نا ہے چاہے سر ہی کیوں نہ کٹ جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر دور میں کربلاہے، کربلا نام ہے خیر وشر کا اب لوگوں پر ہے کہ وہ کس صف میں کھڑے ہوں گے،جو ظلم پر خاموش رہے وہ اس سے بھی بڑا ظالم ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنے اور فرقہ واریت سے بچنے کی ضرورت ہے اور امام حسینؓ کی زندگی کو ایک رول ماڈل کے طور پر اپنی زندگیوں میں شامل کرنا ہے ،اسی میں ہماری کامیابی ہے ۔