ڈاکٹر عاصم کے بطور چیئرمین ہائرایجوکیشن تقرر کیخلاف دائر درخواست مسترد

152

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عاصم کے بطور چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن تقرر کیخلاف درخواست مسترد کردی۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل بینچ نیکیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ ڈاکٹر عاصم کا بطور چیئرمین تقرر غیر قانونی ہے۔ قانون کے مطابق کوئی بھی شخص صرف ایک بار ہائر ایجوکیشن کمیشن کا چیئرمین بن سکتا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار قانون کی غلط تشریح کر رہے ہیں۔ڈاکٹر عاصم کا تقرر قانون کی خلاف ورزی نہیں۔