بجلی صارفین کیلئے بری خبر آگئی

424

اسلام آباد: بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر آگئی ، نیپرا نے بجلی ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

عوام کو ایک اور بجلی کا چھٹکا دیتے ہوئے نیپرا نے بجلی 1روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے جس سے صارفین پر 24 ارب 60 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے،اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور  لائف لائن زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔

جولائی میں ہائڈل سے 32.53 فیصد اور کوئلے سے 14.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اس کے علاوہ مقامی گیس سے 11.81 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 24.71 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ جولائی میں فرنس آئل سے 5.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔