مونٹی دیسائی یو اے ای ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

150

دبئی(جسارت نیوز)مونٹی دیسائی یو اے ای کرکٹ ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ مقرر ہو گئے۔ دیسائی ہیڈکوچ ڈوگی برائون کے ساتھ کام کریں گے۔ایمرٹس کرکٹ بورڈ کے ترجمان زیاد عباس نے اپنے بیان میں کہا کہ مونٹی دیسائی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ان کی خدمات ہمارے لئے باعث اعزاز ہے، امید ہے کہ وہ بلے بازوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ دیسائی اس سے قبل نیپال، افغانستان اور کینیڈا کی ٹیموں کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔