کرکٹ امپائرز اور میچ ریفریزکیلیے لاہور میں 3روزہ سالانہ ورکشاپ شروع

139

لاہور(جسارت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے امپائرز اور میچ ریفریز کے لیے 3روزہ سالانہ ورکشاپ کا آغاز ہوگیا۔ ورکشاپ پاکستان کے مختلف شہروں میں منعقد ہورہی ہیں۔امپائرزاورمیچ ریفریزکے لیے پی سی بی سالانہ ورکشاپ کا انعقاد لاہور میں کیا جارہاہے۔ لاہورکے بعد امپائرز ورکشاپ بالترتیب راولپنڈی اورکراچی میں تین، تین روزکے لیے منعقد ہوں گی۔امپائرز ورکشاپس آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے امپائرز کے زیر اہتمام ہوں گی جبکہ میچ ریفریز ورکشاپ کا انتظام احسن رضا اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفریز کریں گے۔پی سی بی کے مینیجرامپائرز اینڈ ریفریز ورکشاپس کی نگرانی کریں گے۔