خفیہ ہاتھ عدالتوں اور نیب کو کنٹرول کر رہے ہیں، اویس نورانی

156

لاہور (آن لائن) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ خفیہ ہاتھ عدالتوں اور نیب کو کنٹرول کر رہے ہیں، حکمرانوں کو کشمیر بیچنے نہیں دیں گے، عالمی برادری 2 ایٹمی ممالک کی ممکنہ جنگ روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے، مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے، عمران نیازی ہٹلر کا جانشیں چکا ہے، حکومتی جبر اور عوام کے صبر کی انتہا ہوگئی ہے۔