کشمیریوںپر ہونے والاظلم اقوام متحدہ کو نظرنہیں آتا‘ محمدشکیل

143

کراچی ( پ ر ) کشمیریوںپر ہونے والاظلم وجبر اقوام متحدہ کو نظرنہیں آتا، اقوام متحدہ کی طرف دیکھنے کے بجائے عالمی اسلامی اتحادتشکیل دیاجائے،کشمیر میں تاریخ کا بدترین ظلم ہورہاہے،تین ہفتوں سے کرفیوکے باعث کشمیری اپنے گھروںمیں محصورہیں،بھوک اور پیاس سے ہلاکتیں ہورہی ہیں،مگر اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکر ہے،مسلم ممالک متحد ہوکر بھارت کو کشمیر سے نکالیں۔ یہ باتیں جمعیت علمائے پاکستان کے رہنمامحمدشکیل قاسمی نے نورانی چورنگی(پاورہائوس) نیوکراچی سے نکلنے والی یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کو جوآزادکراسکتاہے وہ صرف اپنااتحاد ہے،مسلم ممالک کے سربراہان سرجوڑکر بیٹھیں اور مسلمانوں پر دنیابھر میں ہونے والے مظالم کے خلاف متحدہوجائیں۔افسوس کی بات یہ ہے کہ عالم کفرمتحد ہورہاہے اور مسلم ممالک کے حکمران خواب خرگوش میں مبتلاہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے ساتھ فلسطین والا ظلم نہیں ہونے دینگے ،بھارت جموں کشمیر کی عوام کا حق آزادی سلب نہیں کرسکتا۔