جج ارشد ملک کیخلاف تادیبی کارروائی کے لیے انتظامی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

137

لاہور(آئی این پی)جج ارشد ملک کے خلاف تادیبی کارروائی کے لیے ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس (آج) پیر کو ہوگا ۔اجلاس میں احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کے خلاف کارروائی پر غور کیا جائے گا۔لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی 7 سینئر ججز پر مشتمل ہے جو کارروائی کے حوالے سے غور کرے گی جبکہ کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کریں گے۔