پی سی بی کاسالانہ امپائرزاورمیچ ریفریز کیلیے ورکشاپس کاآغاز آج ہوگا

191

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ امپائرز اور میچ ریفریز کے لیے کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں سالانہ ورکشاپس کا آغاز آج سے کررہا ہے۔ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد ملک کے میچ آفیشلز کو جدید قوانین سے آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ پی سی بی ڈومیسٹک پلیئنگ کنڈیشنز، کوڈ آف کنڈکٹ اور لباس کے قوانین سے روشناس کروانا ہے۔اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید کا کہنا تھا کہ میچ آفیشلز کو تازہ ترین پلیئنگ کنڈیشنز سے آگاہی دینے کے لیے پی سی بی ان ورکشاپس کا انعقاد سالانہ بنیادوں پر کرتا ہے یہ اسی کا تسلسل ہے۔ہارون رشید نے کہاکہ ان ورکشاپس کے انعقاد سے ڈومیسٹک کرکٹ میں کام کرنے والے میچ آفیشلز کو بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنے والے امپائروں سے بات چیت کا موقع ملتا ہے۔ انٹرنیشنل امپائرزکا تجربہ ڈومیسٹک آفیشلز کو کھیل کے دوران دباؤ برداشت کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے پاس بہترین ڈومیسٹک امپائرز ہیں جن کے لیے آئندہ ڈومیسٹک سیز ن کے آغاز سے قبل یہ ورکشاپس سودمند ثابت ہوں گی۔ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں کرکٹ کی اسپرٹ کو برقرار رکھنے کے لیے یہ ورکشاپس قومی میچ آفیشلز کے لیے بھی اہم ثابت ہوں گی۔کراچی میں ورکشاپ احسن رضا اور پی سی بی منیجر امپائرز اینڈ ریفریز بلال قریشی کے زیرانتظام ہوگی۔لاہور اور راولپنڈ ی میں ہونے والی ورکشاپس آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے امپائرز احسن رضا اور آصف یعقوب کے انتظام میں ہوں گی جس میں پی سی بی کے تمام پینل امپائرز اور میچ آفیشلز شرکت کریں گے۔لاہور میں میچ ریفریز ورکشاپ کا انتظام احسن رضا، بلال قریشی اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفری محمد انیس کریں گے۔ملک میں ہونے والی ورکشاپس کے شیڈول کے مطابق 25 سے 27 اگست امپائرز ورکشاپ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں، 29 سے 31 اگست امپائرز ورکشاپ رائل پیلس ہوٹل بالمقابل ایوب پارک، راولپنڈی،3 سے 5 ستمبر امپائرز ورکشاپ نیشنل اسٹیڈیم کراچی،6 سے 8 ستمبر: میچ ریفریز ورکشاپ قذافی اسٹیڈیم لاہور،29 سے 31 اگست: امپائرز ورکشاپ بمقام رائل پیلس ہوٹل بالمقابل ایوب پارک، راولپنڈی،3 سے 5 ستمبر امپائرز ورکشاپ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور6 سے 8 ستمبر میچ ریفریز ورکشاپ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونگیں۔