مجرمانہ مقاصد کیلیے الیکشن کمیشن میں ارکان کا تقررکرایاگیا، ن لیگ

186

اسلام آباد(صباح نیوز) مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن کے نئے نامزد ارکان سے حلف نہ لینے پر چیف الیکشن کمشنر کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ اس بات کاثبوت ہے کہ حکومت نے غیرآئینی، غیرقانونی، غیرپارلیمانی اور بدنیتی پر مبنی اقدام کیا، الیکشن کمیشن میں غیرآئینی طورپر ارکان کے تقرر کی کوشش کے پیچھے مجرمانہ مقاصد ہیں، عمران خان ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے فارن فنڈنگ کیس میں جواب سے بچنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ آئین کے مطابق اور خوش آئند ہے، اب عمران خان کی 18جعلی اکائونٹس سے خود کو بچانے کی سازش بے نقاب ہوگئی اور سلیکٹڈ کو ہر جگہ سلیکٹڈ چاہئیں تاکہ خود کو ہر معاملے میں کلین چٹ دلا سکیں۔