ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

135

کنگسٹن(جسارت نیوز)ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزکا پہلا ٹیسٹ میچ آج سے نارتھ سائونڈ کے مقام پر شروع ہوگا۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم نے میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں مکمل شکست دی تھی۔بھارتی ٹیم نے کالی آندھی کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کیا جبکہ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں 2-0 سے وائٹ واش کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذ ہوگیا تھا۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل بھارتی ٹیم 17 سے 19 اگست تک ایک ٹور میچ میں شرکت کریگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سے شروع ہوگا۔