سولجر بازار میں سول سوسائٹی کا جوئے کے اڈوں کے خلاف احتجاج

97

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سولجر بازار میں منشیات فروشوں اور جوئے وسٹے کے اڈوں کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا، مظاہرے میں خواتین بھی شامل تھیں، مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو سول سوسائٹی کی جانب سے سولجر بازار میں جوئے ومنشیات کے اڈوں کے خلاف احتجاج کیا گیا، احتجاج میں مرد اور خواتین بھی موجود تھیں۔