آل کراچی شہید عبدالقالق بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ

413
کراچی: آل کراچی شہید عبدالقالق بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کا گروپ فوٹو
کراچی: آل کراچی شہید عبدالقالق بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کا گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بابل اسپورٹس فٹبال کلب نوالین لیاری کے زیر اہتمام آل کراچی شہید عبدالقالق بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے۔پہلا میچ ینگ کھڈ بستی بمقابلہ لسبیلہ اسپورٹس صفر، صفر سے برابر ہونے کے بعد پنالٹی کیکس پر ینگ کھڈ بستی نے 8-7 سے جیت کر اگلے رائونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا دوسرا میچ ینگ رشید آباد بمقابلہ شفیع الیون ملیر جو شفیع الیون ملیر نے3-0 سے جیت کر اگلے رائونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا شفیع الیون ملیر کے 2 گول ثناء اللہ نے 7 منٹ اور 14 منٹ میں کیے 1 گول اظھر نے 48 منٹ میں کیا ریفری یوسف فیفا بشیر احمد آصف عدنان گلاب اور غلام اکبر میچ کمشنر ابوبکر واجو عابد بلوچ میڈیکل گل مجیب تھے۔