ناتھن لیون ڈینس للی کا 355 وکٹ کا ریکارڈ برابر کرنے میں کامیاب

199

سید پرویز قیصر

لاردز میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں آسڑیلیا کے اسپن بولر ناٹھن لیون نے پہلی اننگ میں19.1 اوور میں68 رنز دیکر3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جس کے بعد وہ اپنے ہم وطن ڈینس للی کا 355 وکٹ کا ریکارڈ برابر کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے88 ٹیسٹ میچوں میں بولنگ کرنے کے بعد ایسا کیا جبکہ ڈینس للی نے70 ٹیست میچوں میں بولنگ کرانے کے بعد355 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔یہ دونوں بولر اب آسڑیلیا کے لئے مشترکہ طور پر تیسرے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بولر بن گئے ۔
آسڑیلیا کے لئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بولر لیگ گگلی بولنگ کرانے والے شین وارن ہیں جنہوں نے 1992 اور2007 کے مابین 145ٹیسٹ میچوں کی 273اننگز میں 40705 گیندوں پر17995رنز دیکر 25.41 کی اوسط اور57.49 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ708 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ 37مرتبہ وہ ایک اننگ میں 5 یا اس سے زیادہ اور10 مرتبہ ایک میچ میں10 یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔انگلینڈ کے خلاف برسبین میں 1994-95 میں 71 رنز دیکر 8 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جو انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔
گلین میک گراہ آسڑیلیا کے لئیٹیسٹ کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بولر ہیں۔ تیز بولنگ کرانے والے گلین میک گرا نے1993 اور2007 کے مابین 124ٹیسٹ میچوں کی 243اننگز میں 29248گیندوں پر12186رنز دیکر 21.64 کی اوسط اور51.95 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ563 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ 29مرتبہ وہ ایک اننگ میں 5 یا اس سے زیادہ اور3 مرتبہ ایک میچ میں10یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔پاکستان کے خلاف پرتھ میں 2004-05 میں 24 رنز دیکر8 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جو انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔
دینس للی نے1971 اور1984کے مابین 70 ٹیسٹ میچوں کی 132اننگزمیں 18467گیندوں پر8493رنزدیکر 23.92کی اوسط اور52.01کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ355کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ 23مرتبہ وہ ایک اننگ میں 5 یا اس سے زیادہ اور7 مرتبہ ایک میچ میں 10 یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ملبورن میں 1981-82 میں 83 رنز دیکر7 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جو انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔
لارڈزمیں ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پہلی اننگ کے اختتام تک ناتھن لیون نیدینس للی نے2011 سے اب تک 88ٹیسٹ میچوں کی 167اننگز میں 22403 گیندوں پر11288رنز دیکر 31.79کی اوسط اور63.10کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ355کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ 15مرتبہ وہ ایک اننگ میں5 یا اس سے زیادہ اور2 مرتبہ ایک میچ میں 10 یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔بھارت کے خلاف بنگلور میں 2016-17 میں 50رنز دیکر8 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جو انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔