اوپن یونیورسٹی کے ٹیچر ٹریننگ پروگرامز کے داخلے یکم ستمبرسے ہوں گے

161

اسلام آباد (آئی این پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ٹیچر ٹریننگ پروگرامز جن میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، ڈیڑھ، اڑہائی، چار سالہ بی ایڈ اورایک سالہ ایم ایڈ شامل ہیں کے داخلے ملک کے چاروں صوبوں، آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں ایک ساتھ یکم ستمبر سے شروع ہوں گے۔ ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن، پروفیسر ڈاکٹرناصر محمودکے مطابق یونیورسٹی نے اپنے تربیت اساتذہ پروگرامز ہائر ایجوکیشن کمیشن کے روڈ میپ کے مطابق اپ گریڈ کیے ہیں اور ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہماری یونیورسٹی سے تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ کی پروفیشنل مہارتیں دیگر تعلیمی اداروں سے تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ سے بہتر ہوں۔ اِن پروگرامز کے داخلے کی اہلیت اور طریقہ کار پراسپکٹس میں درج ہے جو یکم ستمبر سے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔ بی ایس )او ڈی ایل( کے ذیل میں بی ایس )اکائونٹنگ اینڈ فنانس(، بی ایس )لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسسز(، بی ایس )جینڈراینڈ وویمن سٹڈیز(، بی ایس )ماس کمیونیکیشن(، بی ایس )اردو(، بی ایس )انگریزی(، بی ایس )پاکستان اسٹڈی(، بی ایس )اسلامک اسٹڈیز(، بی ایس )سوشیالوجی(، بی ایس )انسٹرکشنل ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی( اور بی ایس )ہیلتھ اینڈفزیکل ایجوکیشن( پروگرامز کے داخلے بھی یکم ستمبر کو شروع ہوں گے۔