پی پی ر ہنمائوں کو فریال تالپور کی عیادت سے روک دیا گیا

133

اسلام آباد (صباح نیوز/آن لائن) پولی کلینک میں زیر علاج پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کی عیادت سے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری اور دیگر رہنماؤں کوروک دیاگیا ۔نیب اور جیل حکام بھی اسپتال میں موجود تھے ۔نیب اور جیل حکام نے رہنماؤں کو فریال تالپور کی عیادت کرنے سے روک دیا،پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے حکام کے ساتھ بات چیت کی ۔بیان کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے حکام کے رویے کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔تمام رہنما فریال تالپور کی عیادت کے لیے پہنچے تھے۔نیر بخاری نے حکام کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام عملے کو کمرے کے اردگرد تک محدود کرنا مناسب نہیں ہے۔