مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں سے ممکن ہے، سعودی وزارت خارجہ

1264

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں سے ہی ممکن ہے۔

بھارت کے حالیہ جابرانہ اقدامات کے خلاف سعودی وزارت نے اپنے بیان میں تشویش کا اظہار کیا۔ وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقبوضہ کشمیر تنازعہ کا حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں سے مطابق ممکن ہے۔ بیان میں مزید کہا گہا کہ سعودی عرب مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے اپنے آئین کی شق 370 کو منسوخ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کردیا ہے۔ بھارت کے اس اقدام پر عالمی رہنماؤں نے شدید تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل:

سوشل میڈیا صارفین بھارت کے اس اقدام کی شدید مخالفت کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک نے لکھا “عزت کی موت غلامی کی موت سے کئی گناہ بہتر ہے۔”

ایک اور صارفین نے تصور ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت فوج مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کا قتلِ عام کر رہی ہے اور پوری دنیا اس پر خاموش ہے، کیوں کہ مرنے والے مسلمان ہیں۔

https://twitter.com/rizzy_ahm/status/1159153158582677504

پاکستان کی سیکیورٹی کمیٹی کے بڑے فیصلے:

گزشتہ روز نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں بڑے فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب کے لیے پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوٹے کا حکم دیتے ہوئے بھارت سے سفارتی اور تجارتی رابطے منقطع کردیے ہیں۔جبکہ مسلح افواج کو بھی چوکنا رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

اجلاس میں واہگہ بارڈر کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔