جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ کو برطرف کردیا

167

جوہانسبرگ(جسارت نیوز) جنوبی افریقا کی جانب سے ہیڈ کوچ اوٹس گبسن کے معاملے پر بہت بڑا یوٹرن لینے کا انکشاف ہوا ہے۔دستاویزات سے معلوم ہواکہ رواں برس یکم فروری کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ گبسن اپریل 2021تک کوچنگ جاری رکھیں گے، نئے معاہدے کا ڈرافٹ تیار کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی تھی۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی پرفارمنس کے بعد اب انھیں فوری طور پر عہدے سے برطرف کردیاگیا ہے۔