نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ جاری، بڑے فیصلے متوقع

584

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے حالیہ اقدامات کے بعد آج ہونے والی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں پاکستان کی جانب سے بڑے فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دینے کا ٖفیصلہ کرتے ہوئے پاک بھارت سفارتی تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینے اور موجود کشیدہ صورتحال کے پیش نظر لائن آف کنٹرول پر فوج کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متوقع فیصلوں میں واہگہ بارڈر کو بھی بند کر دیا جائے گا جبکہ بھارت سے ثقافتی وفود، فلموں اور ڈراموں کا تبادلے بھی روک دیے جائیں گے۔