قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کی چھٹی

448

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر سمیت تمام کوچنگ اسٹاف کی چھٹی کردی۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لیوڈن کےکنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چاروں عہدوں پر نئی تعیناتیوں کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اشتہار جلد جاری کرے گا۔