کشمیریوں  کیلیےلڑنا اور مرنا پاکستان کیلیے لڑنا اور مرنا ہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق

380

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے عاصبانہ قبضے کے خلاف امیر جماعت اسلامی سنیٹیر سراج الحق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں  کیلیےلڑنا اور مرنا پاکستان کیلیے لڑنا اور مرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا تھا کہ کشمیر یوں کے ساتھ کھڑے ہونا ، پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، آج اگر حکومت نے مقبوضہ کشمیر بچانے کا انتظام نہ کیا تو انکا اگلا اقدام آزاد کشمیر پر قبضے کا ہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان ایک بین الاقوامی کانفرنس بلائےاور کشمیر کے مسئلے کو اٹھائے ،کشمیر چاروں طرف سے محاصرے میں ہے،مقبوضہ وادی ایک کھولی جیل بن چکا ہے۔ حریت قیادت ایک عرصے سے قید و بند کی صہوبتیں برادشت کررہی ہے ۔ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر اور ہند پر پابندی عائد کردی گئی ہے مگر ہماری حکومت سو رہی ہے ۔

ایک قلیل عرصے میں ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہو گئے ہیں مگر دنیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ، ہم حکومت کو کہتے ہیں کشمیرکی آزادی کیلیےوزیراعظم قدم بڑھاؤہم تمہارےساتھ ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزیدکہا کہ کشمیر کے امن سے پوری دنیا کا امن  وابستہ ہے، بھارت نے کشمیر کی وحدت کو تقسیم کرنے کی سازش کی تو بہتر نہیں ہوگا۔

آرٹیکل 35 اے کا خاتمہ اچانک نہیں ہوا،اس میں ریاست کا ہاتھ ہے،پاکستان کو امریکی اعلانات پر اعتماد نہیں  کرنا چاہئیے اور نہ خوش ہونے کی ضرورت ہے امریکا کا اعلان ہاکستان کیلئے ‘وارننگ’تھی۔

 واضح رہے کہ سراج الحق قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں جو کرنا ہے اپنے بل بو تے پر کرنا ہوگا، بھارت امریکا کی ایک معاشی منڈی ہے وہ کیسے اسے توڑ سکتا ہے۔