بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کردیا

257

بھارت نے کشمیریوں پر زندگی تنگ کرتے ہوئے مقبوضہ وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کردیا ہے۔

بھارتی حکومت کے ظالمانہ اقدامات نے مقبوضہ کشمیر میں حالات کو انتہائی کشیدہ کردیا ہے، مقبوضہ وادی میں دفعہ 144 نافذ کرکے غیرمعینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، وادی میں تمام تعلیمی اداروں کو بھی تاحکم ثانی بند کرکے کشمیر کی تمام  جامعات میں امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں جب کہ  موبائل فون اور لینڈ لائن سمیت انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے حریت رہنماؤں، سابق وزرائے اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی سمیت سجاد لون کو ان کے گھروں میں نظر بند کردیا ہے۔

 خبرایجنسی کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر میں مزید 70 ہزار فوجی لا رہا ہے جب کہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مزید 8 ہزار فوجیوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔