مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے مزید 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

289

سری نگر:مقبوبضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مزید 7 کشمیری نوجوان شہید کردیے۔

کشمیر ابلاغ عامہ کے مطابق اتوان کی صبح ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 7 نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ جبکہ ضلع شوپیاں میں مسمار شدہ گھر کے ملبے سے 2 افراد کی لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

شوپیاں میں ایک شہید نوجوان کی نماز جنازہ کے دوران ہزاروں افراد نے شرکت کی اور بھارت مخالف نعرے بلند کیے۔

دوسری جانب مقبوضہ وادی میں مکمل کرفیو نافذ ہے جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے اب تک 14 کشمیری شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔