چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ شروع

226

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریذائیڈنگ افسر بیرسٹر محمد علی سیف کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سہینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف تحریک پیش کی جس کی  64 ارکان نے نشستوں سے کھڑے ہوکر حمایت کی جس پر بیرسٹر محمد علی سیف نے تحریک پر رائے شماری کی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلیے اپوزیشن کو 53 ارکان کی ضرورت ہے اور اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس 64 ارکان ہیں۔ رائے شماری خفیہ طریقے سے کرائی جارہی ہے جبکہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ انہیں بھی 55 سے زائد سینیٹرز کی حمایت حاصل ہے۔

چیئرمین صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا بھرپور مقابلہ کرونگا، اپوزیشن کیلیے سیاسی میدان کھلا نہیں چھوڑا جائیگا۔

اپوزیشن کے امیدوار سینیٹر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ آج جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے، جمہوری قوتیں کامیاب ہونگی۔