جعلی اکانٹس کیس:نیب نے 2 ارب 12 کروڑ ریکور کرلئے

261

آصف زرداری کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت، نیب راولپنڈی نے 2 ارب 12 کروڑ ریکور کرلیے۔

نیب کو نوری آباد پاور کمپنی اور سندھ ٹرانسمیشن فنڈز کرپشن کیس میں اہم کامیابی ملی ہے، دونوں کمپنیوں کے افسران آصف محمود اور عارف کی پلی بارگین  کی درخواستیں دیں جسے منظور کرلیا گیا۔ نیب کے مطابق پلی بار گینگ کی حتمی درخواست احتساب عدالت میں دائر کی جائیگی، ملزمان نے سندھ حکام سے ملکر جعلی نیلامی کے ذریعے کرپشن کی۔