جج ویڈیواسکینڈل کے ملزم ناصر جنجوعہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

243

اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کے برطرف جج محمد ارشد ملک کی نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیو کے ملزم میاں ناصر جنجوعہ کی (کل) بدھ تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے احکامات جاری کرتے ہوئے ناصر جنجوعہ کو (کل) تک متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی کی۔اس سے قبل عدالت عالیہ نے ناصر جنجوعہ کی 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 30 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کی تھی اور ایف آئی اے کو ملزم کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔

مبینہ نازیبا ویڈیو کے کردار میاں ناصر جنجوعہ نے انسدادِ الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔درخواست گزار ملزم ناصر جنجوعہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ جج کی نازیبا ویڈیو سے اس کاکوئی تعلق نہیں ہے۔