ایم کیوایم رہنما خالد مقبول صدیقی کی گاڑی چوری ہو گئی

502

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کی گاڑی چوری ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق خالد مقبول صدیقی کی گاڑی کراچی کے علاقے بہادرآباد میں ایم کیوایم کے دفتر کے باہر سے چوری ہوئی۔پولیس کے مطابق خالد مقبول صدیقی کی گاڑی بہادرآباد میں واقع ایم کیوایم کے دفتر کی پارکنگ میں پارک تھی جب کہ گاڑی ایم کیوایم کے ویلفیئر ادارے خدمت خلق فانڈیشن کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ایم کیوایم نے گاڑی چوری کی ایف آئی آر درج کرادی ہے۔