اسلام آباد ہائیکورٹ نے مفتاح اسماعیل کی عبوری ضمانت منظور کرلی

141

اسلام آ با د (آ ئی این پی)ایل این جی اسکینڈل کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی یکم اگست تک عبوری ضمانت منظور کرلی،جمعرات کواسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے نیب کو مفتاح اسماعیل کی گرفتاری سے روک دیا اور نیب کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ ایل این جی اسکینڈل کے ملزم مفتاح اسماعیل نے اپنے وکیل حیدر وحید کے ذریعے دائر
درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین نیب نے ایل این جی کیس میں مفتاح اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، تفتیش اور فیصلے تک ضمانت منظور کی جائے۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں نیب نے گرفتار کیا ہوا۔
مفتاح اسماعیل /ضمانت