گزشتہ مالی سال میںبیرونی قرضوں کے حصول کی شرح میں کمی

149

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیراقتصادی امورمحمد حماداظہر نے کہاہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران بیرونی قرضوں کے حصول کی شرح میں کمی جبکہ قرضوں کی واپسی کی شرح میں اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹوئٹر پرجاری ایک پیغام میںکیا۔ان کا کہنا تھا کہ مالی سال2018ء اور19کے دوران بیرونی قرضوں اور واجبات میں 10 ارب ڈالر کااضافہ ہوا جو مالی سال 2017ء اور18کے مقابلے میں کم ہے،اس دوران پاکستان کے بیرونی قرضوں اورواجبات میں 13.3 ارب
ڈالر کااضافہ ریکارڈ کیا گیاتھا۔ اسی طرح گزشتہ مالی سال کے دوران بیرونی قرضوں اورواجبات کی ادائیگی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ وفاقی وزیراقتصادی امور نے کہاکہ مالی سال 2018ء اور19 میں بیرونی قرضوں اورواجبات کی واپسی کا حجم 9.1 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مالی سال 2017-18 ء کے مقابلے میں زیادہ ہے،اسی دوران بیرونی قرضوں اورواجبات کی ادائیگی کا حجم 5.8 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
بیرونی قرضے