نماز کے وقت امپائر کو بتاکر چلا جاتا ہوں ،معین علی

207

لندن(جسارت نیوز)برطانوی آل رائونڈر معین علی کا کہنا ہے کہ جب بھی نماز کا وقت ہو تو وہ امپائرز کو بتا کر نماز پڑھنے چلے جاتے ہیں ۔ایک ریڈیو انٹر ویو کے دوران32سالہ معین علی کاکہنا تھا کہ میرا ہر ایک کے لیے یہی پیغام ہوگا کہ آپ اپنی اپنی فیلڈ میں باعمل مسلمان ہونے سے نہ شرمائیں،کھبی کبھی جب نماز کاوقت ہو اور میں فیلڈنگ کررہا ہوں اور مجھے محسوس ہو کہ اننگز ختم ہونے تک نماز کا وقت ختم ہوجائے گا تومیں امپائرز کو کہتا ہوں کہ مجھے نماز پڑھنے جانا ہے اوروہ مجھے کہتے ہیں کہ آپ دو ،تین اوورز کے لیے باہر جاسکتے ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے تجربے سے یہ کہ سکتے ہیں کہ اگر ہم واقعی میں عبادت کرنا چاہیں تو دنیا کی کوئی چیز ہمیں نہیں روک سکتی۔