عمران نیازی یوٹرن اور جھوٹ بولنے کے مقبول لیڈر ہیں، طلال چودھری

150

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ فردوس باجی ڈو نلڈ ٹرمپ سے پوچھنا تو تھا کہ مقبول ترین لیڈر کیسے ہیں ؟،فردوس باجی عمران نیازی مقبول ترین ہیں مگر یو ٹرن اور جھوٹ کا عالمی ریکارڈ بنانے میں ،فردوس باجی عمران نیازی مقبول ہیں10 ماہ میں ملک کی معاشی بد حالی کا عالمی ریکارڈ بنا کر ،ن لیگی رہنما طلال چودھری نے فردوس عاشق اعوان کے ٹویٹ
پراپنے ردِ عملمیںکہا کہ فردوس باجی عمران نیازی مقبول ہیں 10ماہ میں ملک کی ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی کی شرح 3فیصد بڑھا کے عالمی ریکارڈ قائم کیا ۔ انہوںنے کہا فردوس باجی عمران نیازی مقبول ترین ہیں10ماہ میں ملک کا کاروبار، صنعت اور روزگار بند کر کے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا ،فردوس باجی عمران نیازی مقبول ہیں مگر ملکی تاریخ کی 70 سالہ تاریخ میں 10ہزار ارب کا تیز ترین قرضہ لینے کا ریکارڈ قائم کرنے کا ، عمران نیازی کے مقبول ترین ہونے کی اور بھی 2،3وجوہات ہیں جو بتانے سے بچوں کے ذہن پر برا اثر پڑے گا ۔
طلال چودھری