سابق گورنرسمیت 4 شخصیات نے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کرایا

130

پشاور(آن لائن)سابق گورنر خیبر پختونخوا سمیت 4 شخصیات نے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کرنے کی رپورٹ وفاق کو ارسال کردی گئی،وفاقی حکومت نے سرکاری خرچ پر علاج کرنے والوں سے اخراجات وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے پیش نظر ان کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ذمے دار ذرائع نے بتایا ہے کہ 2008ء سے 2010ء کے دوران خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کے 13سیاستدان اور بیور و کریٹس بیرون ممالک علاج کے لیے گئے اور ان کے علاج پر 2کروڑ 80لاکھ روپے کے اخراجات آئے ہیں ،خیبر پختونخوا کے سابق گورنر کے بیرون ملک علاج پر 8لاکھ 91ہزار روپے ، قوم پرست جماعت کے سینیٹر کے علاج پر 30ہزار ڈالر ، سابق وفاقی وزیر کے علاج پر 15لاکھ 56ہزار 520روپے ، ایک سابق سینٹر کے علاج پر 9لاکھ 25ہزار 389روپے کے اخراجات آئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ایک رپورٹ وزارت صحت کو ارسال کی ہے اور وزارت صحت کی جانب سے اس ضمن میں رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی ان میں سے بعض شخصیات وفات بھی پا چکی ہیں ۔